اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاک فوج الیون کور کے دستے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے نوشہرہ کینٹ پہنچ گئے

15 13

پاک فوج الیون کور کے دستےسیلاب متاثرین کی مدد کے لیے نوشہرہ کینٹ پہنچ گئے۔دریائے کابل میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر خیبرپختونخواکے شہر نوشہرہ میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے بعض آبادیوں کو خالی کرنےکی ہدایت جاری کردی گئی تھی۔خیبرپختونخوا کے کئی شہر سیلابی ریلوں کی زد میں ہیں اور نوشہرہ کے بعد چارسدہ بھی سیلاب کے خطرے سے دوچار ہے۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میررضا ازگن کے مطابق پاک فوج الیون کور کے دستے عوام کی مدد کے لیے نوشہرہ کینٹ پہنچ گئے اور انہوں نے اپنا کنٹرول روم قائم کرلیا ہے۔میررضا ازگن کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے دستے کشتیوں اور دیگر سامان سے لیس ہیں جبکہ پاک فوج کے دستے ہیلی کاپٹر سروس بھی فراہم کریں گے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481