اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیلابی صورتحال، ملک کے 4 ایکسپریس ہائی ویز عام سفر کیلئے خطرناک قرار

سیلابی صورتحال، ملک کے 4 ایکسپریس ہائی ویز عام سفر کیلئے خطرناک قرار

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر ملک کی تین موٹر ویز اور ایکسپریس ویز کو عام نوعیت کے سفر کیلئے خطرناک قرار دے دیا ہے اور اس سلسلے میں جاری سفری ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کا کہا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے شہریوں کو موٹروے (M-1)، ہزارہ ایکسپریس وے، (E-35)، مری ایکسپریس وے، (N-75) اور سوات ایکسپریس وے (M-16) پر غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے پولیس کی عوام کو سیلاب کے خطرے کے پیش نظر متاثرہ قومی شاہراہوں پر سفر نہ کرنے کی ہدایات ہیں۔ آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود نے سیلاب کے پیش نظر قومی شاہراہوں پر افسران کو الرٹ اور چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔ترجمان کے مطابق موٹر وے پولیس مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدہ قومی شاہراہوں میں متاثرین کی ہر ممکن اور بروقت مدد کیلئے بھر پور کردار ادا کررہی ہے۔ آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود نے کہا ہے کہ شہری قومی شاہراہوں پر سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کریں۔ترجمان کے مطابق موجودہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہری قومی شاہراہوں پر محتاط ڈرائیونگ کریں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481