اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دو اکاؤنٹس سے اسد عمر اور قاسم سوری نے پیسے نکالے: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پیشرفت

12 11

دو اکاؤنٹس سے اسد عمر اور قاسم سوری نے پیسے نکالے: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پیشرفت

پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی  تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق کراچی اور کوئٹہ میں 2 اکاؤنٹس سے اسد عمر اور قاسم سوری نے پیسے نکالے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جولائی 2013 میں اسد عمرکے اکاؤنٹ میں پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے 15 لاکھ ٹرانسفر ہوئے اور یہ پیسے نجی بینک کی زمزمہ برانچ میں اسد عمر کے ذاتی اکاؤنٹ میں آئے۔

حکام نے بتایا کہ کوئٹہ میں جناح روڈ پر واقع ایک بینک سے قاسم سوری نے قسطوں میں 21 لاکھ روپے نکلوائے، یہ بینک اکاؤنٹ بھی پی ٹی آئی کا تھا جسے ظاہر نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے غیرملکی فنڈز ٹرانسفر کی تحقیقات کیلئے 6 ملکوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا، کینیڈا، سوئٹزرلینڈ، امریکا، متحدہ عرب امارات اور سنگاپور کو خط لکھ دیا، ان ملکوں سے ایم ایل اے کے تحت معلومات کے تبادلے کی درخواست کی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481