اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آرمی کا سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم جمع کرنے کا کوئی اکاؤنٹ نہیں: آئی ایس پی آر

10 15

پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم جمع کرنے کے حوالے سے آرمی کا کوئی الگ اکاؤنٹ نہیں ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر  کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم صرف حکومت کے اکاؤنٹ میں ہی جمع کرائی جا سکتی ہیں، پاکستان آرمی کا سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم جمع کرنے کا کوئی الگ اکاؤنٹ نہیں ہے۔آئی ایس پی آر  کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پاک آرمی کے اکاؤنٹس جعلی ہیں، عوام پاک فوج سے منسوب ان جعلی بینک اکاؤنٹس میں فنڈز دینے سے گریز کریں۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آرمی نے 50 ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں اور پاک فوج کے تمام افسران نے ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف آپریشنز کے لیے عطیہ کر دی ہے۔ اس کے علاوہ پاک فوج نے اپنا 3 دن کا راشن بھی سیلاب متاثرین کو عطیہ کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481