اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ڈی ایم قیادت کیخلاف مقدمات درج کرنے کا پختونخوا حکومت کا فیصلہ معطل

27 8

پشاور ہائیکورٹ نے پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمات درج کرنے سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ معطل کر دیا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار اور جسٹس شاہد نے صوبائی حکومت کی جانب سے پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمات درج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سیاسی مقاصد کے لیے سی آر پی سی کے سیکشن 196 کا غلط استعمال کیا گیا، سیکشن 196 کسی افسر کو ایف آئی آر درج کرنے کا اختیار نہیں دیتا۔عدالت نے خیبر پختونخوا حکومت کا اعلامیہ معطل کر کے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔یاد رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمات کے لیے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان کو اختیارات دیے تھے جس کے بعد انہوں نے نواز شریف، آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرائے تھے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور کیپٹن (ر) صفدر اعوان کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481