اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایشیا کپ میں شامل ایک اور پاکستانی بالر فٹنس مسائل کا شکار

11 14

کراچی: ایشیا کپ کے لیے دبئی میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ایک اور بولر فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔
محمد وسیم جونئیر کمردرد میں مبتلا ہوگئے ہیں،آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں پاکستانی ٹیم کا دوسرا پریکٹس سیشن جاری تھا کہ بولنگ کرتے ہوئے وسیم جونئیر کو کمر میں تکلیف محسوس ہوئی۔
ٹیم میڈیا مینیجر کے مطابق کمر درد کی شکایت پر وسیم کو مقامی اسپتال میں ایم آر آئی اسکین کے لیے بجھوایا گیا،رپورٹس آنے پر ہی پتہ چلے گا کہ وہ کب سے دوبارہ بالنگ شروع کر پائیں گے۔
واضح رہے کے اس سے پہلے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کی وجہ سے ایشیا کپ کی ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں۔ایشیا کپ میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ اتوار کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلنا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481