اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قطرکا پاکستان میں 3 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان

قطرکا پاکستان میں 3 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد: قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
قطری اخبار (The Peninsula) کے مطابق قطرکی سرمایہ کار اتھارٹی نے اعلان کیا ہےکہ اس کا پاکستانی معیشت کے اہم شعبوں میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنےکا منصوبہ ہے۔
اخبار کے مطابق اس بات کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کے درمیان آج ہونے والی ملاقات کے موقع پرکیا گیا۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق قطرپاکستان میں مختلف شعبوں میں 3ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری کرےگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر نےکراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہےکہ قطر کی سرمایہ کار اتھارٹی کم سے کم وقت میں سرمایہ کاری کو یقینی بنائےگی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481