Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بلوچستان: بارشوں کے نئے اسپیل سے قبل متاثرہ شاہراہوں پر عارضی گزرگاہیں قائم 

6 13

بلوچستان میں بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی صوبے میں بارشوں کے نئے اسپیل کے آغاز کا امکان ہے اور اس سےقبل متاثرہ شاہراہوں پرعارضی گزرگاہیں بنا دی گئیں۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ متبادل راستے سے ہیوی ٹریفک کےلیے کھول دی گئی، اوتھل اور بیلہ کے مقامات پر عارضی راستے بنائے گئے ہیں اور مال بردار گاڑیاں بھی روانہ کردی گئی ہیں، قلعہ عبداللہ میں تین مقامات پر شاہراہیں عارضی آمدورفت کے لیے کھول دی گئی۔ادھر  پشین کا بالائی علاقوں سے رابطہ بحال ہوگیا، بلوچستان کو پنجاب سے ملانے والی قومی شاہراہ فورٹ منرو کے مقام سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ساتویں روز بھی بند ہے۔دوسری جانب کوئٹہ سے کراچی اور پشاورکے لیے ٹرینیں بھی بحال نہ ہو سکیں جب کہ  200 سے زائد پھنسے ٹرکوں میں سبزیاں اور پھل خراب ہو گئے۔ بلوچستان میں 29 اگست سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم بھی ملتوی کردی گئی جس کے بعد اب یہ 5 ستمبر سے شروع ہو گی۔ ڈیرہ مراد جمالی کے 220 کے وی گرڈ اسٹیشن سے پانی کی نکاسی جاری ہے، آج بجلی بحال ہونے کا امکان ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481