Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران حکومت میں 174 ارکان اسمبلی ایوان میں ایک منٹ بھی نہیں بولے

4 13

 

پلڈاٹ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ عمران دور میں 342 رکنی قومی اسمبلی کے ایوان میں 174 ارکان خاموش اور گونگے بنے رہے اور ایک منٹ بھی نہیں بولے۔ ان ارکان نے قومی اسمبلی کی کارروائی سے قطعی لا تعلقی ظاہر کی، ان میں پی ٹی آئی کے 84، مسلم لیگ (ن) کے 48 اور پی پی پی کے 23 ارکان شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق 15ویں قومی اسمبلی کے چوتھے سال میں قانون سازی کی سرگرمیوں میں 8 فیصد کمی دیکھی گئی، پی ٹی آئی دور میں سب سے زیادہ بلاول بھٹو ، شہباز شریف اورخواجہ آصف نے گفتگو کی۔رپورٹ میں موجودہ قومی اسمبلی کی 4 سالہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا، 15 ویں قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کے اختتام پر پلڈاٹ نے کلیدی پرفارمنس انڈیکیٹرز (KPIs) کی بنیاد پر اسمبلی کی کارکردگی رپورٹ جاری کی۔پلڈاٹ نے اپنے تقابلی جائزے میں یہ بھی بتایا ہے کہ 15ویں قومی اسمبلی کے چوتھے سال میں قانون سازی کی سرگرمیوں میں 8 فیصد کی کمی دیکھی گئی، 15ویں قومی اسمبلی کا اجلاس چوتھے پارلیمانی سال میں صرف 87 دنوں کے لیے ہوا ہے، چوتھے سال کے دوران 9 اپریل 2022 تک ایم این ایز کی اوسط حاضری 67 فیصد ریکارڈ کی گئی۔قومی اسمبلی کے چوتھے سال کے دوران عمران خان نے اسمبلی کی صرف ایک نشست میں شرکت کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481