اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی

3 16

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی اور سا تھ ہی سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر وہاں آبیانہ اورمالیہ معاف کرنے کا اعلان بھی کردیا۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس میں جنوبی پنجاب میں سیلاب اور ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے راجن پور،تونسہ، ڈی جی خان اور عیسیٰ خیل میں سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی اور ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر آبیانہ اور مالیہ معاف کرنے کا اعلان کیا ۔ان کا کہناتھاکہ پاک فوج نے سیلاب متاثرین کی بروقت مدد کی جس پر کور کمانڈر ملتان کا تہہ دل سےمشکورہوں، پاک فوج کے تعاون سے لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانا ممکن ہوا۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے سیکرٹری آبپاشی کو ہدایت کی کہ پانی تباہی مچاتاہواضائع ہوتاہے، اسےمحفوظ بنانےکی منصوبہ بندی کی جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481