اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جسمانی ریمانڈ کے دوران یقینی بنایا جائے کہ شہباز گل پر تشدد نہ ہو: اسلام آباد ہائیکورٹ

30 4

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست نمٹا دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ ہائیکورٹ نے شہباز گل پر تشدد کے معاملے پر وفاقی حکومت اور سیکرٹری داخلہ کو انکوائری افسر مقرر کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے ہائیکورٹ کے کسی ریٹائرڈ جج کو انکوائری افسر مقرر کرنے کا حکم دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے دوران ایس ایس پی رینک کا افسر سپروائز کرے اور نگران افسر اس بات کو یقینی بنائے کہ ریمانڈ کے دوران شہباز گل پرکوئی تشدد نہ ہو۔خیال رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دی تھی جس کیخلاف انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔آج پھر اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481