اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قطر نے 2 ارب ڈالرز فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک

16 8

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید نے کہا ہے کہ پاکستان نے 4 ارب ڈالرز کی فنانسنگ حاصل کرلی ہے۔قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید نے ماہرین سے ملاقات کی اور گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قطر نے 2 ارب ڈالرز فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب تیل کی ایک ارب ڈالرز تاخیر سے ادائیگی کی سہولت دے گا جبکہ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری آئے گی۔ان کا کہنا تھاکہ دوست ملکوں سے 4 ارب ڈالرز ملنے سے فنڈنگ صورتحال بہتر ہوئی ہے۔مرتضیٰ سید کا کہنا تھاکہ 30 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے اور 37 ارب ڈالرز فنانسنگ حاصل کرنے کا تخمینہ ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481