اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹیکس آرڈیننس 2022 ؛ تاجروں سے ماہانہ 20 ہزار بجلی بل پر 5 فیصد سیلز ٹیکس وصول ہوگا

14 12

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین دوسرا ترمیمی آرڈیننس 2022  منظور کرلیا ہے جس کے تحت چھوٹے تاجروں سے ماہانہ 20 ہزار  بجلی بل پر 5 فیصد سیلز ٹیکس وصول ہوگا۔صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 89 ایک کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔ آرڈیننس سے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990، انکم ٹیکس آرڈیننس، فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 اور فنانس ایکٹ 2022 میں ترامیم کی گئی ہیں۔آرڈیننس کے تحت تاجروں سے بجلی کے بلوں پر 42 ارب روپے کے بجائے 27  ارب وصول ہوں گے،  اب چھوٹے تاجروں سے ماہانہ 20 ہزار بجلی بل پر 5 فیصد سیلز ٹیکس وصول ہوگا اور 20 ہزار  روپے سے زیادہ کے بجلی بل پر 7.5 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔تمباکو  اور سگریٹ پر 36 ارب  روپےکے ٹیکس عائد کیےگئے ہیں، تمباکو پر ٹیکس ریٹ 10 روپے سے بڑھا کر 390 روپےکلو مقرر کیا گیا ہے، مہنگے برانڈڈ سگریٹس پر ڈیوٹی میں 200 سے 600 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ٹیئر ون کے 1000 سگریٹس پر ٹیکس 5900 سے بڑھ کر 6500 روپے ہوگیا ہے، ٹیئر ٹو کے سگریٹس پر ٹیکس 1850 سے بڑھا کر 2050 روپےکردیا گیا ہے۔آرڈیننس کے تحت بیرون ملک خدمات دینے والے پاکستانی شہریوں کو الاؤنسز  پر ٹیکس استثنیٰ دیا گیا ہے، زرعی ڈیزل انجن، مشینری، پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز کیریج پر ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے۔اس کے علاوہ غیر ملکی سفارت کاروں یا فارن مشنز کی موٹر وہیکلز کے لیے بھی ٹیکس استثنیٰ رکھا گیا ہے، سفارت کاروں پر بجٹ میں غلطی سے لگایا گیا انکم ٹیکس ختم کردیا گیا ہے، کویت فارن ٹریڈ کنٹریکٹ کمپنی پر ٹیکس کی چھوٹ بحال کردی گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481