پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے علاج معالجے کے لیے قائم نئے میڈیکل بورڈ میں تبدیلی کر دی گئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر عاطف انعام کلینیکل مصروفیات کے باعث بورڈ سے الگ ہوگئے ہیں جن کی جگہ پمز اسپتال کے جنرل سرجن ڈاکٹر طارق عبداللہ کو میڈیکل بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ شہبازگل کے علاج کے لیے 4 رکنی میڈیکل بورڈ گزشتہ روز قائم کیا گیا تھا۔
