اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شہباز گل مکمل طور پر ہشاش بشاش اور ہوش میں ہیں، نئی میڈیکل رپورٹ جاری

5 15

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے رہنما شہباز گل کی نئی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی۔پمز کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہبازگل مکمل طور  پر ہشاش بشاش اور ہوش میں ہیں اور بالکل نارمل ہیں۔میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بورڈ نے شہباز گل کا مکمل جسمانی طبی معائنہ کرنا چاہا لیکن انہوں نے انکار کر دیا، شہباز گل نے صرف سینےکا طبی معائنہ کرنے کی اجازت دی۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گل نے تسلیم کیا کہ ان کی صحت نیبولائز کرنے سے بہتر ہوئی، شہباز گل کے تمام خون کے نمونے نارمل ہیں، بورڈ نے چھاتی کے ایکسرے اور چند ٹیسٹ کرانے چاہے لیکن شہباز گل نے انکار کردیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ مریض کو معمولی نوعیت کی سینےکی تکلیف ہے جس کی کوئی علامات نہیں ہیں، شہباز گل ڈسچارج ہونے کے لیے مکمل فٹ ہیں۔میڈیکل رپورٹ شہبازگل کا معائنہ کرنے والے 6 رکنی میڈیکل بورڈ نے تیار کی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481