اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چنیوٹ، زیورات ہتھیانے کیلئے دادی کو پوتوں نے قتل کردیا

3 15

چنیوٹ میں زیورات ہتھیانے کے لئے دادی کو پوتوں نے قتل کر کے بوری میں لاش ڈال کر دریا میں پھینک دی تفصیلات کے مطابق یکم اگست کو تھانہ سٹی کے علاقہ ٹھٹھی غربی سے لاپتہ ہونیوالی جنتاں بی بی کے قاتل اس کے پوتے نکلے پوتوں نے 76سالہ دادای کو قتل کرکے نعش بوری میں بند کرکے دریا میں پھینک دی تھی، مقتول جنتاں بی بی نے لاکھوں مالیت کا زیور پہن رکھا تھا، پوتوں نے سگی دادی کو موت کے گھاٹ اتار دیا،، تھانہ سٹی کے علاقے ٹھٹھی غربی میں ملزم حسن علی اور عادل علی نے 76 سالہ جنتاں بی بی کو مبینہ طور پر اغوا کیا اور لالچ میں آکر گلا دبایا اور قتل کردیا،، لواحقین کی جانب سے اغواہ کا مقدمہ درج کروایا گیا،، 20 روز کے بعد واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ،بوری بند نعش لےجانے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس حرکت میں آئی ،،ملزمان حسن اور عادل سگے بھائی اور مقتولہ کے حقیقی پوتے ہیں۔ لواحقین کی جانب سے چھہتر سالہ جنتاں کی تلاش کے لیے پانچ لاکھ کا انعام بھی رکھا گیا تھا۔ ملزمان نے پولیس کے آگے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ جنتاں بی بی کی نعش کو بوری میں بند کرکے دریائے چناب کے سیلابی پانی میں بہا دیا تھا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481