اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کا امدادی آپریشن جاری

2 16

بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کا ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پی اے ایف کی ریسکیو ٹیموں نے موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے بری طرح متاثر ہونے والے علاقوں کے مکینوں میں 1000 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹس، 25 خیمے اور 2090 پاؤنڈ راشن  تقسیم کیا۔سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کے متعلقہ شعبوں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے ھر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ائیر چیف کی خصوصی ہدایات پر پاک فضائیہ کے فیلڈ میڈیکل کیمپ متاثرینِ سیلاب کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ پی اے ایف کے میڈیکل کیمپوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 239 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ مزید برآں، پی اے ایف کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے متعدد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ملک بھر میں خاص طور پر سیلاب زدہ علاقوں میں نامساعد موسمی حالات کے باوجود پاک فضائیہ کے اہلکار سیلاب متاثرین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے میں کوشاں ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481