وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے افغانستان سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ میرا جملہ تھا کہ عمران خان نے افغانستان میں ڈرون حملے سے متعلق ریاست پاکستان پر الزامات عائد کیے، ایسے الزامات کسی دشمن ملک اور افغانستان نے بھی نہیں لگائے۔وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ میری گفتگو میں لفظ "اور” کسی وجہ سے کٹ گیا تھا۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ میں یہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، ہمارے افغانستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔
رانا ثنااللہ نے افغانستان سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی
