اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آصف زرداری عمران خان کی گرفتاری کے حق میں نہیں، ذرائع کا دعویٰ

29 2

سابق صدر آصف زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی مخالفت کردی۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے عمران خان کی گرفتاری کیلئے وزیراعظم آفس سے تحریری اجازت مانگ لی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری حکومتی اتحادیوں کے اتفاق رائے سے عمل میں لائی جائےگی۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری عمران خان کی گرفتاری کے حق میں نہیں، وہ سمجھتے ہیں عمران خان کی گرفتاری کا سیاسی نقصان ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان واضح موقف اختیار کرنے سے گریزاں ہیں۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حکومتی اتحادیوں میں اتفاق رائے کے بعد ہی گرفتاری عمل میں لائیں گے اور حکومتی اتحادیوں میں اس معاملے پر باہمی مشاورت کا عمل جاری ہے۔خیال رہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کا امکان ہے، رہنما پی ٹی آئی مراد سعید نے دعویٰ کیا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے آرڈرز جاری ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ جانے والا راستہ غیرمتعلقہ افراد کیلئے بند کردیا گیا اور صرف عمران خان کےقریبی لوگوں اورعلاقہ مکینوں کو داخلےکی اجازت ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے میں گرفتاری سے بچنےکیلئے بنی گالا میں موجود نہیں ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481