اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان نے بھارت کے دہشتگردی کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا

28 3

پاکستان نے بھارت کی جانب سے دہشتگردی کے تمام دعوؤں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا جھوٹے دعوے کر رہا ہے کہ کچھ ہتھیاروں کے ساتھ خالی کشتی قبضے میں لی گئی۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مبینہ واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، بھارت پراپیگنڈا کر کے پاکستان کے خلاف منظم دہشتگردی کا بیانیہ آگے بڑھا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق بھارتی میڈیا مبینہ واقعے کو نام نہاد ممبئی طرز کے حملے کی منصوبہ بندی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی الزامات پاکستان کو بدنام کرنے اور پھر دہشتگردی کو جنم دینے کے بھارتی منصوبے کا تسلسل ہے، بھارت کے تمام الزامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481