اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کے 5 بڑے ریلوے اسٹیشنز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ

23 6

پاکستان ریلوے نے ملک کے پانچ بڑے اسٹیشنز کو جدید خطوط پر استوار کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں اجلاس ہوا جس میں 5 بڑے ریلوے اسٹیشنز کو جدید خطوط پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کراچی، لاہور، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشنز کو کمرشل حب بنایا جائے گا۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تمام پاور وینز کی نومبر تک مکمل فٹ حالت میں دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔وفاقی وزیر نے ‏انتظامیہ کو گوادر آفس میں فوری عملہ بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام سنگل ڈیزل جنٹریٹر سیٹ ڈبل کیے جائیں اور ریلوے اسٹیشنوں پر صفائی کے انتظامات کو بھی بہتر بنایا جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481