اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیر داخلہ پنجاب کا پی ٹی آئی کارکنوں پر درج مقدمات خارج کرنے کا فیصلہ 

6 11

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف درج جھوٹے مقدمات خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہاشم ڈوگر نے کہا کہ 25 مئی کو ہمارے کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے، متعلقہ محکموں اور حکام سے جھوٹے مقدمات پر رپورٹ طلب کر لی ہے، پی ٹی آئی کارکنوں پر بنائے گئے تمام جھوٹے مقدمات خارج ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ محکمہ پراسیکیوشن اور  پولیس کو مقدمات کی مکمل انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے اور جن افسران نے سیاسی لوگوں کے کہنے پر جھوٹے مقدمات درج کیے ان سے جواب طلبی کا سلسلہ جاری ہے۔وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ جھوٹے مقدمات کرانے پر فاشسٹ حکومت کے نمائندوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہو گی، فاشسٹ حکومت نے پہلے پنجاب اور  اب اسلام آباد میں قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے پنجاب اور  اسلام آباد پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، اب گرفتاریوں کے خوف سے کاغذی شیروں کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی، ہم آپ سے وہ سلوک نہیں کریں گے جو آپ ہمارے لوگوں سےکر رہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481