اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حادثے کے بعد فرار ہونے والی گاڑی نے ٹریفک اسسٹنٹ کو کچل کر شہید کر دیا

3 13

لاہور میں شملہ پہاڑی کے قریب حادثے کے بعد فرار ہونے والی گاڑی نے ٹریفک اسسٹنٹ کو کچل کر شہید کر دیا۔پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا،27 سالہ مقتول دو ماہ کی بچی کا باپ تھا۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک منی مزدا ٹرک شہری کی گاڑی کو ٹکر مار کر فرار ہو رہا تھا، 27 سالہ ٹریفک اسسٹنٹ محمود نے اسے رُکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور حسن نے گاڑی روکنے کی بجائے اس پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں محمود احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔دیگر وارڈنز نے فوری طور پر گاڑی کے ڈرائیور کوگرفتار کر کے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔ٹریفک اسسٹنٹ محمود کی ہلاکت کا مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، محمود کی ڈیڑھ سال پہلے شادی ہوئی تھی اور وہ دو ماہ کی بچی کا باپ تھا، سی ٹی او منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ غم زدہ فیملی کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔دوران ڈیوٹی ٹریفک حادثے میں شہید ٹریفک اسسٹنٹ کی نمازہ جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں سینیئر پولیس افسران اور ٹریفک وارڈنز کی بڑی تعداد شریک تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481