اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایف ای ٹی ایف کی شرط پوری کردی گئی

1 15

دبئی (خصوصی رپورٹ) حکومت پاکستان نے منی لانڈرنگ روکنے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے مقرر کردہ شرط نافذ کرنے تمام بین الاقوامی مسافروں کی جانب سے لے جائی جانے والی کرنسی کو ظاہر کرنا لازم قرار دیدیا ہے۔ پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) یہ حکم نامہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایک ٹیم آئندہ ماہ "آن سائٹ” دورے کے لیے پاکستان پہنچنے کی توقع ہے تاکہ اسلام آباد کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات کی تصدیق کی جا سکے۔ آن سائٹ کامیاب دورے سے پاکستان کے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے باہر ہونے کی راہ ہموار ہوگی۔ سی اے اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیکلریشن فارم بھر کر ایئر لائن عملہ کے حوالے کرنا ہوگا جس میں مسافرکوملکی اور غیر ملکی کرنسی کی تفصیلات درج کرنا ہوگی۔ کوئی بھی بین الاقوامی مسافر اس ڈیکریشن کے بغیر پرواز میں سوار نہیں ہوسکے گا یا ہوائی اڈے سے باہرنہیں جاسکے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کو پرواز کے لئے چیک ان کرنے سے پہلے کرنسی ڈیکلریشن فارم کسٹم عملے کو جمع کرانا ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481