اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسمبلی میں موجود ارکان کو ذاتی فائدے کیلئے قانون سازی نہیں کرنی چاہیے: چیف جسٹس

19 7

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہےکہ اسمبلی میں موجود ارکان کو ذاتی فائدے کیلئے قانون سازی نہیں کرنی چاہیے۔سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ملک غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے، پی ٹی آئی کے 150 ارکان اسمبلی کا بائیکاٹ کرکے بیٹھے ہیں، متعدد بارکہہ چکے ہیں کہ اسمبلی جاکراپنا کردار ادا کریں۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اسمبلی میں موجود ارکان کو ذاتی فائدے کیلئے قانون سازی نہیں کرنی چاہیے، سپریم کورٹ قانون سازی میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی، ہم صرف بنیادی حقوق کےخلاف ترامیم ہونے کے نکتے کا جائزہ لیں گے، ہائی پروفائل کیسزکا ریکارڈ لے کرصرف دیکھ رہے ہیں کہ کیسزچلتے ہیں یا نہیں۔معزز چیف جسٹس نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ آئین کے تحت چلنے والے تمام اداروں کو مکمل سپورٹ کرتی ہے، غیرمعمولی حالات میں کیس سن کر مزے نہیں لے رہے۔اس موقع پر جسٹس منصورعلی شاہ کا کہنا تھا کہ عدالت کے باہر سیاسی موسم تبدیل ہوتا رہتا ہے کیا سیاسی موسم کا عدالت کے اندر اثر ہونا چاہیے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481