اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کو نااہل کرنے کی درخواست خارج کردی

15 7

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور  وزراء کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج کر دی۔اشتہاری ملزمان سے ملاقات پر شہباز شریف اور وزراء کی نااہلی کے لیے درخواست عندلیب عباس کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔جسٹس شاہد وحید نے درخواست گزار کے وکیل  اسد منظور بٹ سے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کس اختیار کے تحت وزیراعظم کو نااہل کر سکتا ہے، جس پر وکیل نے جواب دیا مجھے وقت دے دیں۔جسٹس شاہد وحید نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کیا وقت دیں، آپ نے تعطیلات کے دوران کیس کیا، تیاری ہی نہیں کی، آپ نے چھٹیوں میں آفس پر زور ڈال کر یہ پٹیشن لگوائی ہے لیکن آپ کو معلوم ہی نہیں کس قانون کے تحت وزیراعظم یا وزراء کو الیکشن کمیشن نااہل کر سکتا ہے۔درخواست گزار کے وکیل اسد منظور بٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے تھوڑا وقت دے دیں، ہم درخواست میں ترمیم کر کے دوبارہ دائر کر دیتے ہیں۔جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے بہتر ہےکہ آپ درخواست واپس لےکر دوبارہ دائر کریں، آپ کلائنٹ کو گائیڈ کیے بغیر عدالت میں لے آتے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے عندلیب عباس کی جانب سے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر درخواست خارج کر دی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481