اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ممنوعہ فنڈنگ کیس: اسد قیصرکے وکیل نے ایف آئی اے کو نوٹس واپس لینےکیلئے خط لکھ دیا

5 14

ممنوعہ فنڈنگ کیس: اسد قیصرکے وکیل نے ایف آئی اے کو نوٹس واپس لینےکیلئے خط لکھ دیا ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے وکیل نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کو نوٹس واپس لینےکے لیے خط لکھ دیا۔خط میں اسد قیصر کے وکیل کا کہنا ہےکہ ایف آئی اے اختیارات سے متعلق کیس ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے اختیارات سے متعلق چھ سوالات کیے، ا یف آئی اے کو ہائی کورٹ کے فیصلےکا انتظار کرنا ہوگا۔وکیل اسدقیصر کا کہنا ہےکہ ان کا مؤکل ایسے آفیسر کے سامنے پیش نہیں ہوسکتا جس کے پاس اختیار ہی نہ ہو، ایف آئی اے نوٹس واپس لے ۔اسد قیصرکو بھیجےگئے ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا ہےکہ تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے مطابق آپ کے 2 بینک اکاؤنٹس ہیں، اسد قیصر 2 بینک اکاؤنٹس کھولنے اور انہیں چلانے سے منسلک ہیں لہٰذا انکوائری ٹیم کے سامنے ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور بینک اکاؤنٹس کے بارے میں سوالات کے جواب دیں۔واضح رہےکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلےکے بعد ایف آئی اے حرکت میں آگئی ہے اور مختلف شہروں میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ایف آئی اے نے اسد قیصر سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کو طلب کر رکھا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481