اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کھلابٹ میں معمولی تنازعے پر فائرنگ سے باپ بیٹا قتل

3 12

ہری پور(کوہسار نیوز)ہری پور کے علاقے کھلابٹ میں معمولی تنازعے پر اندھادھند فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کر دیا گیاپولیس نے دوہرے قتل میں ملوث ملزم کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیاتھانہ کھلابٹ کی حدود سیکٹر نمبر 1 میں معمولی توں تکرار پر جھگڑے میں 2 افرادپولیس ملازم ثاقب شاہ اور اس کے والد ریٹائرڈ پولیس ملازم صوبت شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا واقع رونما ہوا۔ جس پر مدعی کی رپورٹ پر سجاد احمد ولد مختیار احمد سکنہ مسلم آباد سیکٹر نمبر 1 کھلابٹ کے خلاف زیر دفعہ 302/324 کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور نے ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ و دیگر افسران کو مقدمہ میں نامزد ملزم کی گرفتاری کے احکامات دئیے جس پر پولیس پارٹیاں تشکیل دیتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپہ زنیوں کے دوران نامزد ملزم سجاد احمد کو گرفتار کرکے آلہ قتل پستول 30 بور بھی برآمد کرلیا گیا ہے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481