اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بچے سے زیادتی کیس، قاری شمس الدین کو14 سال قید کی سزا

2 13

ایڈیشنل سیشن جج مانسہرہ اجمل طاھر نے دس سالہ بچے سے زیادتی کے مقدمہ میں جرم ثابت ھونے پر قاری شمس الدین کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔۔ واضح رہے کہ تین سال قبل تھانہ پھلڑھ کی حدود میں مدرسے کے دس سالہ طالب علم کو کئی بار بد فعلی کانشانہ بنایا گیا ملزم کو گرفتارکر لیا گیا تھا ۔ضلع بھر میں اس واقعہ پر شدید احتجاج ھوا ملزم کی گرفتاری کے بعد جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا ڈی این اے اور میڈیکل کی رپوٹس مثبت آئیں پولیس نے مقدمہ کا چلان مکمل عدالت میں جمع کیا اورتین سال تک مقدمہ زیر سماعت رھا ملزم کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ غیر فطری فعل اور طالبعلم کو زخمی کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ھوا گزشتہ روز عدالت ایڈیشنل سیشن جج مانسہرہ 1 کی عدالت نےجرم ثابت ھونے پر ملزم کو 14 سال قید با مشقت کی سزا سنا دی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481