اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری کے نوجوانوں کو پنجاب ٹوارزم سکوارڈ میں بھرتی نہ کرنا افسوس ناک ہے عوامی حلقے

9 8

مری ( پریس ریلیز )ملکہ کوہسار مری میں ٹوارزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب نے پنجاب ٹوارزم سکوارڈ کے نام پر تقریباً 80 کے قریب اہلکاروں پر مشتمل سکوارڈ کو بھرتی کر کہ مری میں سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرتی کر کہ مری میں تشکیل دے دیا مری کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ملکہ کوہسار مری کے عوام کا حق تھا کہ مری کے لیے تشکیل دیے جانے والے سکوارڈ میں مری کے نوجوانوں کو بھرتی کیا جاتا لیکن مری کے منتخب نمائندوں اور ذمہ داران کی سُستی اور عوام کے لیے عدم دلچسپی کی وجہ سے باہر شہروں سے نوجوانوں کو بھرتی کر کہ مری میں تعینات کیا گیا ملکہ کوہسار مری کے عوامی حلقوں اور نوجوانوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ کوہسار مری ایک سیاحتی مرکز ہے لیکن سیاحتی مقام مری میں مری کے زیادہ سے زیادہ دس فیصد سے بھی کم لوگ جو اپنا کاروبار یا ملازمت کر رہے ہیں جبکہ تقریباً نوے فیصد سے زائد مری کے لوگوں میں سے تھوڑی تعداد مری میں سرکاری اور غیر سرکاری کام کرتے ہیں جبکہ دیگر مری سے باہر شہروں میں اپنا روزگار کمانے کے لیے روزانہ اور ہفتہ وار آتے جاتے جاتے ہیں مری کے عوامی حلقوں اور نوجوانوں نے سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری کے عوام کو مری کے لیے بھرتی کیے جانے والے پنجاب ٹوارزم سکوارڈ میں شامل نہ کرنا مری کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہے مری کے عوامی حلقوں اور بے روزگار نوجوانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتِ وقت مری کی پنجاب ٹوارزم پولیس میں مری کے نوجوانوں کو بھی بھرتی ہونے کا موقع دے اور مری میں کسی حوالے سے بھرتی جب بھی کی جائے اُس میں مری کے نوجوانوں کو بھی شامل کیا جائے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481