اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شہبازگل بالکل ٹھیک ہیں، برہنہ کرکے مارنےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا : وزیر داخلہ پنجاب

4 10

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل پر جیل میں تشدد کی تردیدکرتے ہوئےکہا ہےکہ وہ بالکل ٹھیک ہیں، شہبازگل کو برہنہ کرکے مارنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہاشم ڈوگرکا کہنا تھا کہ میری شہبازگل سے ملاقات ہوئی ہے، وہ بالکل ٹھیک ہیں، عمران خان سے مل کر انھیں شہباز گل کی صحت کے بارے میں آگاہ کروں گا۔

ہاشم ڈوگرکا کہنا تھا کہ شہبازگل سے کافی سارے لوگوں نے ملاقات کی ہے، شہبازگل وفاق کا کیس ہے،اڈیالہ جیل صرف اس کی کسٹوڈین ہے، پنجاب میں 40 سے زائد جیل ہیں، جیل میں سکیورٹی اور کھانے کا اچھا انتظام ہے۔

وزیرداخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے بیان کی حمایت نہیں کرتا، ایبسلوٹلی ناٹ۔

خیال رہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک انٹرویو میں شہباز گل کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنائے جانےکا الزام عائد کیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481