اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حلقہ این اے246 سے نبیل گبول کو پارٹی ٹکٹ جاری 

3 11

پیپلز پارٹی نے کراچی کے حلقہ این اے 246 سے نبیل گبول کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پولنگ 25ستمبر کوہوگی۔تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان بیک وقت مردان، چارسدہ، پشاور، کرم، فیصل آباد، ننکانہ، ملیر، کورنگی اور کراچی ساؤتھ سےبھی میدان میں اتریں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان ،این اے 24 چارسدہ ،این اے 31 پشاور ، این اے 45کرم ،این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب, کراچی کے 3 حلقوں این اے 237،239 ،246 میں ضمنی الیکشن 25 ستمبر ہوں گے۔گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی پراعتراضات جمع کروائے تھے۔نبیل گبول نے اعتراض کی باقاعدہ درخواست آر او این اے 246 کو جمع کرائی اور مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی نے امریکی کاروباری شخصیات سے رقوم حاصل کیں اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے 13خفیہ اکاؤنٹس سامنے آئے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن واضح کرچکاکہ پی ٹی آئی نے جعلی حلف نامہ جمع کرایا، عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جعلی ایف ون فارم جمع کرایا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481