اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شکرپڑیاں پر خواتین کو ہراساں کرنے والے چار ملزمان گرفتار 

2 12

اسلام آباد( کوہسار نیوز)شکرپڑیاں پر غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے والے چار مرکزی ملزمان کواسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزمان میں سجاد احمد، عدیل کریم، ریاض خان اور ذاکراللہ شامل ہیں۔ملزمان ٹیکسلا کے رہائشی ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔ملزمان کے قبضے سے ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

واقعہ کا مقدمہ سب انسپکٹر آصف علی کی مدعیت میں تھانہ آبپارہ میں درج ہے۔ ویڈیوز میں نظر آنے والے تمام ملزمان کی شناخت نادرا کے ذریعے کی جارہی ہے۔ملزمان نے 14 اگست کی شام شکرپڑیاں پر ہراساں کرتے ہوئے ٹک ٹاک بنائیں تھیں۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقوعہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481