اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ممنوعہ فنڈنگ کیس: فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

14 8

اسلام آباد: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کل سماعت کریں گے۔

پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کی بنیاد پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پر کارروائی معطل کی جائے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کو معطل کیا جائے، عدالت قرار دے کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ غلط اور دائرہ اختیار سے تجاوز ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالت یہ بھی قرار دے کہ اتھارٹی کو اختیار نہیں کہ وہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کی بنیاد پر کوئی ایکشن تجویز کرے۔

پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں مزید استدعا کی ہے کہ ہائی کورٹ میں درخواست کے حتمی فیصلے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481