اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بلوچستان: طوفانی بارشوں کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 196 ہوگئی

7 9

بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران جاری بارشوں اور سیلاب کے باعث مزید 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کے بعد اموات کی تعداد 196 جبکہ زخمیوں کی تعداد 81 ہوگئی۔ صوبے میں ہلاک مویشوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ 19ہزار سے زائد مکانات بھی متاثر ہوچکے ہیں ۔ محکمہ صوبائی ڈیزاسٹرا منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اتوار کو قلعہ عبداللہ سے ایک جبکہ موسیٰ خیل سے 7  اموات کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 196 ہوگئی ہے۔ڈیرہ بگٹی میں 3 افراد کے زخمی ہونے کے بعد مجموعی طور پر زخمی ہونے والوں کی تعداد 81 ہوگئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق قلعہ عبداللہ میں 30مکانات مکمل جبکہ 15 جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں جبکہ کوہلو میں 10 مکانات مکمل اور 15جزوی طور پر متاثر ہوئے اسی طرح ڈیرہ بگٹی میں بھی 5 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے جس کے بعد صوبے میں سیلاب اور بارشوں کے باعث تباہ ہونے والے مکانات کی تعداد 19ہزار 767ہوگئی ہے ۔ان میں سے 5 ہزار 107مکمل جبکہ 14ہزار 660جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ محکمہ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں سیلاب کے باعث ایک لاکھ 7ہزار 377 مویشی ہلاک ہوگئے جبکہ 690 کلو میٹر روڈ اور 18پل تباہ ہوئے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481