اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مانسہرہ،اندھے قتل کیس کا ملزم گرفتار، بھاری رقم برآمد

6 7

مانسہرہ(بیورورپورٹ)پولیس نے اندھے قتل کیس کاسراغ لگا کرایک ملزم کو گرفتارکرکےاس کے قبضہ سے 56لاکھ51ہزارکی رقم بھی برآمدکرلی۔تفصیلات کے مطابق چندروزقبل تھانہ سٹی میں مدعی نجم الدین نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کا آئل ٹینکرگلگت سے پٹرول لیکرمانسہرہ کی جانب گیا مگرآئل ٹینکراورڈرائیورصفدردونوں غائب ہیں پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر تفتیش شروع کی اور ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق اور ایس پی انوسٹی گیشن کے خصوصی احکامات پر تفتیشی ٹیم جن میں ڈی ایس پی حبیب الرحمان ،ڈی ایس پی راجہ خان، ارشد خان،صداقت نثار،سجاد شامل ہیں نے سائنسی بنیادوں پر تفتیش شروع کی دوران تفتیش پولیس کو ایک لاش تھانہ پھلڑہ کی حدودسے ملی پولیس نے آئل ٹینکرکے ڈرائیور صفدرکے لواحقین سے رابطہ کیا جنھوں نے مقتول کی تعویزوں اور کپڑوں سے شناخت کی۔مانسہرہ پولیس کی ٹیم کو اس وقت کامیابی ملی جب پولیس نے ایک مشتبہ شخص جاوید ساکنہ چلاس کو گرفتار کیا اوروہ بھی ڈرائیور تھا دوران تفتیش ملزم جاوید نے سب کچھ بتادیا کہ انہوں نے ہی ڈرائیورصفدرکا قتل کیا ہے اور آئل ٹینکر میں موجود پٹرول کو فروخت کیا ہے اس واردات میں دواورملزمان ثناءاللہ اور نعمت اللہ بھی اس کے ساتھ ہیں۔پولیس نے ملزم جاوید کی نشاندہی پر وہ رقم بھی برآمد کرلی جوکہ پٹرول کے فروخت سے ان کے پاس آئی تھی۔پولیس نے دیگر دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے شروع کردئے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481