اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، دو جوان شہید

5 10

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے میں پاک فوج کے دو جوان شہید اور میجر زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان میں ہرنائی کے قریب خوست میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا جواب میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو پسا کرکے ان کا تعاقب جاری رکھا اور پہاڑوں میں گھیراؤ کے دوران بھی دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ جھڑپ کے دوران پاک فوج کے دو جوان نائیک عاطف اور سپاہی قیوم نے جام شہادت نوش کیا جب کہ میجر عمر دہشت گردوں سے جوان مردی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر سیکیورٹی فورسز، قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کوششوں کو ناکام بنانے میں پرعزم ہیں۔
دریں اثنا ایک روز قبل ہی کے پی میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں دو اہلکار شہید ہوچکے ہیں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481