اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جشن آزادی کے موقع پر 75 روپے مالیت کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری

3 9

 

کراچی: اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کے موقع پر 75 روپے مالیت کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری کردیا۔

نوٹ پر سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا سید کے دستخط ہیں جبکہ 75 روپے مالیت کا کرنسی نوٹ 30 ستمبر سے عوام کے لیے جاری ہوگا۔

نوٹ سبز اور سفید رنگ سے طبع کیا گیا ہے جس کے سامنے کے رخ پر قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ فاطمہ جناح، علامہ اقبال اور سرسید احمد خان کی تصاویر نقش ہیں۔

نوٹ کے عقبی رخ پر دیار کے درخت اور مارخور کی تصویر ہے جو ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کی ترجیحیات کی علامت ہے۔

واضح رہے کہ 75 روپے کا یادگاری نوٹ دیگر کرنسی نوٹوں کی طرح تمام تر سیکیوریٹی فیچرز سے لیس ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481