اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مقدمہ دوست مزاری پر تھا پولیس نے عطا تارڑ کو طلب کرلیا

12 6

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی پولیس اسٹیشن طلبی کے معاملے میں انکشاف ہوا ہےکہ مقدمہ سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری پر تھا تاہم پولیس نے ان کے بجائے عطاتارڑ کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے انتخاب پر دوست مزاری پر حملےکا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس کی جانب سے جاری نوٹس میں عطا تارڑ کو آج صبح 9 بجے طلب کیا گیا تھا، نوٹس طلبی میں کہا گیا کہ مقدمے میں شامل تفتیش ہوں۔پولیس کی جانب سے عطا تارڑ کو بھیجے گئے نوٹس میں والد کا نام غلط لکھا گیا، نوٹس میں عطا تارڑ ولد محمد رفیق تارڑ لکھا گیا جب کہ سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ، عطا تارڑ کے دادا تھے اور ان کے والد کا نام فاروق تارڑ ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری آج غلط پتے پر نوٹس وصول کرانے پہنچی، یہ ان کی پرانی رہائش گاہ تھی، پولیس نے دوبارہ ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملازم کو نوٹس وصول کرایا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481