اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صدر مملکت کا جشن آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان ا

3 8

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت جیلوں میں موجود قیدیوں کی سزاؤں میں پانچواں حصہ (20 فیصد) کمی کی جائے گی۔ 65 سال یا اس سے زائد عمر کے مرد قیدی جو 15 سال يا زیادہ قید کاٹ چکے ہیں ، اُن کیلئے بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان ہے۔
60 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین جو 10 سال یا اس سے زیادہ قید کاٹ چکی ہیں انہیں بھی بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ دی گئی ہے۔
قید کی سزا کا تین چوتھائی حصہ کاٹنے والے قیدیوں اور 20 سال قید مکمل کرنے والے قیدیوں کی سزا میں بھی مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
سزاؤں میں کمی کا اطلاق سزائے موت، جاسوسی، گینگ ریپ، بینک ڈکیتی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، اغوا اور ڈکیتی کے مجرموں پر نہیں ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481