اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نشتر میڈیکل یونیورسٹی، بھارتی پرچم لہرانے کی وڈیو وائرل

1 9

ملتان: نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں منعقدہ ایونٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے اور بھارتی گیت چلانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا صارفین سیخ پا، ایونٹ چند ہفتے قبل ہوا جس میں میڈیکل تعلیمی ادارے کے طلبا نے خاکہ پیش کیا، معاملے پر مکمل چھان بین کے لیے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی، یونیورسٹی میں ٹیبلو پیش کیا گیا جس میں کرداروں نے بھارتی پرچم تھام رکھا ہے اور اسے لہرایا جا رہا ہے جبکہ بیک گراونڈ میں بھارتی فلمی گیت اور وندے ماترم چل رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر کے نیچے سرکاری تعلیمی ادارے میں بھارتی پرچم لہرانا اور وندے ماترم چلانا نہایت غلط ہے۔
یونیورسٹی ترجمان کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے حوالے جو وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اس سے متعلق وضاحت ضروری ہے کہ یہ ایونٹ تین ہفتے قبل منعقد کرایا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس ایونٹ کے دوران مختلف سرکاری و نجی میڈیکل اداروں کے طلبا و طالبات نے اپنے خاکے پیش کیے انہی میں شاہدہ اسلام میڈیکل کالج کی ٹیم کی جانب سے وائرل ویڈیو میں دکھایا خاکہ پیش کیا گیا جس میں دیگر ممالک کی ثقافت دکھانے کیلئے ایک ٹیبلو پیش کیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481