اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری تھانہ پتریاٹہ کی حدود انگوری میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ،2افراد قتل

3 7

مری تھانہ پتریاٹہ کی حدود انگوری میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے بعد قاتل موقع سے فرار ہو گئے مری کے تھانہ پتریاٹہ کے علاقہ انگوری میں نمبردار انور اور ان کا پوتا راجہ اظہر نماز کے لیے گاڑی میں جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے بیٹھے مخالفین نے فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کر دیا اطلاع ملتے ہی ایس پی کوہسار حیدر علی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور موقع سے شواہد اکٹھے کئے ایس پی کوہسار اور ڈی ایس پی ملک عارف نے بتایا کہ ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جلد ہی ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا جبکہ لواحقین کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان زمین کا تنازعہ چل رہا تھا اور موقع ملتے ہی محمد نذیر اور اس کے بیٹے نے دیگر نامعلوم افراد کے ہمراہ فائرنگ کر کے دادا پوتے کو قتل کر دیا پولیس نے فرانزک ٹیم کے ساتھ شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نعشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال مری منتقل کیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481