اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میں پی ٹی آئی ازالہ کرے گی: لاہور ہائیکورٹ

1 7

لاہور ہائیکورٹ نے ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کے خلاف درخواستیں نمٹا دیں۔لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کیلئے درخواستوں پر فیصلہ کریں، یہ حکام کا کام ہے وہ پی ٹی آئی کو کہاں جلسہ کرنے کی اجازت دیں۔عدالت نے قرار دیا کہ لاہور ہائیکورٹ ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔عدالت نے حکم دیا کہ اسٹیڈیم کو کسی بھی قسم کا نقصان نہ پہنچایا جائے، نقصان کی صورت میں پی ٹی آئی اس کا ازالہ کرے گی۔لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ آسٹرو ٹرف لگانے کا کام پنجاب حکومت کرے گی لہٰذا آسٹرو ٹرف کو جلد از جلد لگایا جائے اور بجٹ میں فنڈز مختص کیے جائیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے تحریک انصاف کے 13 اگست کے جلسے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے 13 اگست کے جلسے کیلئے ہاکی اسٹیڈیم لاہور سے کروڑوں روپے کی ٹرف بلیڈ سے اکھاڑی گئی تھی۔وزیر کھیل پنجاب تیمور مسعود نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹرف 10،12 سال سے لگی ہوئی تھی، ٹرف کو سرگودھا منتقل کرنا تھا۔دوسری جانب ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ جب نئی ٹرف آجاتی تب پرانی اکھاڑنی چاہیے تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481