اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران کارروائیوں میں ملوث 12 ایس ایچ اوز معطل

40

 

پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران 25 مئی کو ہونے والی کارروائیوں میں ملوث پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کے مطابق 12 ایس ایچ اوز معطل کرکے انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ہاشم ڈوگر کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں چھپے لوگوں کا جلد پنجاب میں استقبال کریں گے، ن لیگ کے جن رہنماؤں کے خلاف تھانوں میں درخواستیں آئیں ان کےخلاف قانون اپنا راستہ بنائےگا۔صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا ہےکہ نواز شریف اور خواجہ آصف کے اداروں کے خلاف بیانات سب کے سامنے ہیں، اداروں کی جانب سےکہا گیا تو نواز شریف، خواجہ آصف اور دیگر کے خلاف پولیس کارروائی کرےگی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481