اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پارلیمانی کمیٹیوں کی کارروائی کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

23 3

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان کا کہنا ہےکہ پارلیمانی کمیٹیوں کی کارروائی پارلیمنٹ کا حصہ ہے، انہیں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے نور عالم خان کا کہنا تھا کہ کچھ فورمز پر پارلیمانی کمیٹیوں کی کارروائی چیلنج کی گئی، پارلیمنٹ کی کمیٹیوں کی کارروائی کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا،کمیٹیوں کی کارروائی کو آئینی تحفظ حاصل ہوتا ہے۔نور عالم خان کا کہنا تھا کہ ہم ہر ادارے کی عزت کرتے ہیں اور عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں، قومی اسمبلی کے حقوق پرکوئی ڈاکہ ڈالے تو اس کو روکنا ہمارا حق ہے، قانون بنانا اور تبدیل کرنا قومی اسمبلی کا استحقاق ہے۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ رولز کے تحت کمیٹی عوامی مسائل کے معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اس معاملے پر رولنگ دیں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ آزادی اظہار  رائے ضروری ہے لیکن کسی کی تذلیل کی اجازت نہیں دی جاسکتی،  امریکا میں افواج یا اداروں کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں، آئین میں ہر ادارے کی حدود و قیود متعین کی گئی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481