اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

میاں سومرو کی رخصت کی درخواست مسترد، نشست خالی قرار دے دی

22 3

قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد میاں سومرو کی نشست مسلسل غیر حاضری پر خالی قرار دے دی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر نے محمد میاں سومرو کی درخواست کا معاملہ ایوان میں رکھا۔اسپیکر نے محمد میاں سومرو کی رخصت کی درخواست مسترد کردی اور ان کی نشست مسلسل غیر حاضری پر خالی قرار دے دی اور کہا کہ محمد میاں سومرو نے کوئی درخواست بروقت نہیں دی۔ان کا کہنا تھاکہ 40 روزکے اندر درخواست نہیں دی گئی، وقت گزرنے پر درخواست دی گئی۔محمد میاں سومروکی نشست خالی قراردینے کی تحریک پیپلز پارٹی کی رکن شاہدہ رحمانی نے پیش کی۔تحریک میں کہا گیا تھاکہ محمد میاں سومرو ایوان کے اجلاسوں سے مسلسل 40 دن تک بغیراجازت غیرحاضر رہے اور یہ ایوان دستور کے آرٹیکل 46 کی شق 2 کے تحت محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار دیتا ہے۔ایوان نے محمد میاں سومرو کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کی۔قومی اسمبلی سے تحریک منظورہونےکےبعد پی ٹی آئی کے محمد میاں سومروکی نشست خالی قراردی گئی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں محمد میاں سومرو نے اسپیکر قومی اسمبلی کو رخصت کی درخواست دی تھی اور وہ جیکب آباد کے حلقے این اے 196 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پررکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481