اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنےکیلئے شوکاز نوٹس جاری کردیا

10 8

الیکشن کمیشن نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کے لیے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو شوکاز  عمران خان کے ذریعے 5 اگست کو جاری کیا گیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی کو ممنوعہ ذرائع سے عطیات موصول ہوئے، پی پی او رول 6 کے تحت آپ کو نوٹس جاری کر رہے ہیں۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہےکہ آپ کی ممنوعہ فنڈنگ ریاست کیوں نہ ضبط کرلے ؟ 23 اگست کو صبح 10 بجے پیش ہوکر وضاحت کریں۔

نوٹس کے متن کے مطابق پی ٹی آئی نے دانستہ طور  پر عارف نقوی کی ملکیت ووٹن کرکٹ لمیٹڈ سے 2.1 ملین ڈالرز  وصول کیے،  پی ٹی آئی نے برسٹل انجینیئرنگ  سروسز  یو اے ای ، ای  پلینٹ ٹرسٹیز  سے عطیات لیے،  پی ٹی آئی  نے امریکا کی ایل سیز سے عطیات وصول کیے۔

شوکاز میں مزیدکہا گیا ہےکہ  پی ٹی آئی نے بھارتی نژاد رومیتا شیٹھی سے عطیات لیے، پی ٹی آئی نے16 بینک اکاونٹس چھپائے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے 2008 سے 2013 تک جو فارم ون جمع کرایا وہ غلط تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481