اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری، پتریاٹہ چیئر لفٹ کیبل کار 17 جولائی سے خراب

6 6

ملکہ کوہسار مری کے اہم ترین سیاحتی مقام پتریاٹہ چیئر لفٹ کیبل کار 17 جولائی سے خراب ہے،سال 2021 میں بھی کروڑوں روپے کے فنڈز سے کیبل کار کی مرمت کی گئی تھی رواں سال میں بھی جولائی میں کیبل کار خراب ہونے سے ٹی ڈی سی پی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے،ملکہ کوہسار مری میں جشن آزادی کے موقع پر پورے پاکستان سے سیاحوں نے مری کا رخ کیا ہوا ہے لیکن چیئرلفٹ وکیبل کار خراب ہونے سے سیاح مایوس ہو کر پتریاٹہ سے واپس لوٹ رہے ہیں گرمائی سیزن میں جب سیاحوں کارش عروج پر ہے ایسے میں چیئر لفٹ کیبل کار کا خراب ہونا TDCP  انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے سال 2021 میں بھی کڑوروں روپے کا فنڈ لفٹ پر لگا اور سردیوں میں بھی لفٹ بند رہی اس سال بھی جوں ہی رش پڑی تو لفٹ کیبل کار خراب ہو گئی سیاحتی، کاروباری اور عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481