اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شہباز گل کو خطرہ ہے جسمانی ریمانڈ پر بھیجا تو شاید عدالت انہیں دوبارہ نہ دیکھ سکے: وکیل

14 5

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے ان کے موکل کو خطرہ ہے کہ اگر انہیں جسمانی ریمانڈ پر بھیجا گیا تو شاید عدالت انہیں دوبارہ نہ دیکھ پائے۔شہباز گِل کے وکیل فیصل چوہدری کا عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز گل پر مقدمے کی منسوخی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔فیصل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ شہباز گِل کے کپڑوں میں خون آلود دھبے نظر آئے ہیں، تشدد ایک منظم طریقے سے کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے بھی عدالت کو خطرہ سے آگاہ کیا ہے، شہباز گِل کو خطرہ ہے کہ جسمانی ریمانڈ پر بھیجا تو شاید عدالت دوبارہ انہیں نہ دیکھ سکے۔وکیل فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس ثبوت نہیں گرفتاری اور پرچہ قانون کے مطابق ہونا چاہیے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481