اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شہباز گل پر بغاوت کے مقدمے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

11 5

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر بغاوت کے مقدمے کے معاملے پر ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے اس معاملے پر پولیس کی ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے جس کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم میں ایس پی سی ٹی ڈی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او بھی شامل ہیں۔واضح رہےکہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو گزشتہ روز اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ان پر تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف مبینہ غداری سمیت سنگین نوعیت کے 10 مقدمات درج ہیں۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481